سوئی: وہ شہر جس نے پورے پاکستان کو گیس دی، آج اس کے گھروں میں پہلی بار چولہے جل اٹھے ڈیرہ بگٹی

 ، بلوچستان: تاریخی لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے گیس فیلڈز میں شامل سوئی آج ایک نئے موڑ پر کھڑا ہے۔ وہ علاقے جہاں دہائیوں تک گیس کی سہولت دستیاب نہیں تھی، اب گھروں میں چولہے جل اٹھے ہیں اور سوشل میڈیا پر اس کی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں۔

مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ یہ لمحہ ایک تاریخی تبدیلی ہے کیونکہ سوئی نے ماضی میں پورے ملک کو توانائی فراہم کی، لیکن مقامی آبادی خود اس نعمت سے محروم رہی۔ اب موجودہ اقدامات کے بعد ہر گلی اور ہر محلے میں باقاعدہ گیس پہنچ چکی ہے اور مقامی لوگ اپنے گھروں میں پہلی بار گیس جلانے کا تجربہ کر رہے ہیں۔

علاقائی ماہرین اور تجزیہ کاروں کے مطابق یہ اقدام نہ صرف مقامی آبادیاں خوشحال کرے گا بلکہ بلوچستان کے وسائل کو مقامی عوام کی فلاح پر خرچ کرنے کا ایک عملی مظاہرہ بھی ہے۔ شہریوں نے حکومت کی محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ وہ تبدیلی ہے جس کا وہ صدیوں سے انتظار کر رہے تھے۔

یہ اقدام اس بات کا ثبوت بھی ہے کہ بلوچستان میں بنیادی سہولیات کی فراہمی اور عوامی فلاح کے منصوبے آگے بڑھ رہے ہیں، اور وسائل کی تقسیم میں شفافیت یقینی بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔

#Balochistan #SuiGas #بلوچستان