وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کابل جان ریسٹورنٹ کے مالک محمد ہاشم نورزئی کے قتل کا نوٹس لے لیا

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کابل جان ریسٹورنٹ کے مالک محمد ہاشم نورزئی کے قتل کے افسوسناک واقعہ کا نوٹس لے لیا، معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے واقعہ کی رپورٹ آئی جی پولیس سے طلب کر لی، جبکہ کیس اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کے سپرد کر دیا گیا، معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند

اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کے ایس پی رینک آفیسر تحقیقاتی ٹیم کی سربراہی کریں گے تاکہ شفاف اور مؤثر تحقیقات یقینی بنائی جا سکیں، معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے مقتول کے لواحقین سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے یقین دلایا ہے کہ ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لا کر انصاف فراہم کیا جائے گا، معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند

رکن صوبائی اسمبلی ملک نعیم بازئی اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ احتجاج کرنے والے لواحقین کے ساتھ موجود ہیں اور حکومتی سطح پر مسلسل رابطہ رکھا جا رہا ہے، معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند

یہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، ملوث عناصر کو جلد گرفتار کر کے قانون کے مطابق کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا، معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند