بلوچستان کے علاقے زہری میں سکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے بلوچ لبریشن آرمی (BLA) کے 13 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ 23 کلو میٹر علاقہ کلیئر کر لیا گیا ہے۔
فوجی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 جوان زخمی ہوئے، جبکہ 2 جوان مادرِ وطن کی حفاظت کرتے ہوئے شہید ہو گئے۔ زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کر دی گئی ہے۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشتگرد مختلف تخریبی سرگرمیوں میں ملوث تھے اور علاقے میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ آپریشن کے بعد علاقے کو مکمل طور پر کلیئر کر دیا گیا ہے تاکہ مقامی آبادی محفوظ رہے۔
ادھر بھارتی حمایت یافتہ BLA کی جانب سے سوشل میڈیا پر پرانی تصاویر اور گمراہ کن دعوے جاری کیے گئے تاکہ اپنی بھاری جانی نقصان کو چھپایا جا سکے۔ تاہم، سکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ پروپیگنڈہ حقیقت کے بالکل برعکس ہے اور دہشتگردوں کی مسلسل شکست نے ان کی مایوسی کو عیاں کر دیا ہے۔
مقامی قبائلی عمائدین اور عوام نے سکیورٹی فورسز کی کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس آپریشن نے علاقے میں امن قائم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

Social Plugin