بی ایس او کا سابقہ چیئرمین عمران بلوچ رہا ہوگئے

 تربت – بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (بی ایس او) کے سابق چیئرمین عمران بلوچ کو چار ماہ بعد رہا کر دیا گیا۔  انہیں رواں سال مئی کے آخر میں صوبائی وزارتِ داخلہ کے حکم پر 3 ایم پی او کے تحت حراست میں لیا گیا تھا۔ گرفتاری کے بعد عمران بلوچ کو گڈانی سینٹرل جیل منتقل کیا گیا جہاں وہ چار ماہ تک زیرِ حراست رہے۔  منگل کے روز 3 ایم پی او کی مدت پوری ہونے پر عدالت کے حکم کے بعد ان کی رہائی عمل میں آئی۔