کوئٹہ (مسٹر پاکستانی) – پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس پر دشت کے قریب ریلوے ٹریک پر نصب آئی ای ڈی کے دھماکے کے باعث ٹرین کی چھ بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
ریلوے حکام کے مطابق یہ واقعہ پیر کی صبح پیش آیا جب ٹرین کوئٹہ کی جانب رواں دواں تھی۔ دشت کے قریب ریلوے ٹریک پر نصب دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے ٹرین کو جزوی نقصان پہنچا اور چھ ڈبے پٹری سے اتر گئے۔
دھماکے کے فوری بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں۔ حکام کے مطابق جائے وقوعہ پر ریلوے ٹریک کو کلیئر کرنے کا کام جاری ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
جعفر ایکسپریس ملک کی مصروف ترین ٹرینوں میں سے ایک ہے جو پشاور اور کوئٹہ کے درمیان سفر کرتی ہے۔ ماضی میں بھی اس ٹرین کو دہشت گردوں کی جانب سے نشانہ بنایا جا چکا ہے۔

Social Plugin