افغانستان میں پاکستان کے شدید فضائی حملے، 25 دہشت گرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
اسلام آباد: پاکستان نے افغانستان کے سرحدی علاقوں پکتیا، پکتیکا اور کنڑ میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر انتہائی درست اور ہدف شدہ (Precision Strikes) فضائی کارروائیاں کی ہیں。
ذرائع کے مطابق ان حملوں میں دہشت گردوں کے متعدد کیمپس اور خفیہ ٹھکانوں کو مکمل طور پر نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا ہے。 ان کامیاب کارروائیوں کے نتیجے میں اب تک 25 دہشت گردوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے。
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان ٹھکانوں اور کیمپس میں بھاری مقدار میں ذخیرہ کیا گیا اسلحہ، گولہ بارود اور عسکری ساز و سامان بھی مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے۔ یہ کارروائی سرحدی سلامتی کو یقینی بنانے اور دہشت گردی کے خطرات کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے کی گئی ہے۔
.jpeg)
Social Plugin