پنجگور: سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود برآمد

 پنجگور: سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود برآمد


پنجگور (ویب ڈیسک): بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے پروم میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات پر ایک کامیاب آپریشن کرتے ہوئے دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام بنا دی ہے۔

ذرائع کے مطابق فورسز نے خفیہ اطلاع ملنے پر پروم کے علاقے میں کارروائی کی۔ اس آپریشن کے دوران ایک مشکوک گاڑی کی تلاشی لی گئی، جس سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور تباہ کن مواد برآمد ہوا۔

برآمد ہونے والے اسلحے کی تفصیلات: 

5 عدد آئی ای ڈیز (IEDs)

6 عدد راکٹ لانچر کے گولے

3 عدد ہینڈ گرنیڈ (دستی بم)

3 عدد یو بی جی ایل (UBGL) گولے

1000 راؤنڈز ایل ایم جی (LMG) کے

400 راؤنڈز اسنائپر رائفل کے

ڈیٹونیٹنگ کارڈ (دھماکہ خیز مواد کو اڑانے والی تار)


سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بھاری مقدار میں اسلحے کی برآمدگی سے علاقے میں امن و امان کو سبوتاژ کرنے کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔ فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید تحقیقات اور سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔