پارلیمان عوام کی امنگوں کی حقیقی ترجمان اور جمہوری نظام کا مضبوط ستون ہے: وزیر اعلیٰ بلوچستان

 پارلیمان عوام کی امنگوں کی حقیقی ترجمان اور جمہوری نظام کا مضبوط ستون ہے: وزیر اعلیٰ بلوچستان


وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے عالمی یومِ پارلیمان کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ پارلیمان عوام کی امنگوں کی حقیقی ترجمان اور جمہوری نظام کا سب سے مضبوط ستون ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بلوچستان حکومت صوبے میں مضبوط، بااختیار اور مؤثر پارلیمانی روایات کے فروغ کے لیے عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے۔

یہ دن ہمیں آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور جمہوری اقدار کے فروغ کے عزم کی تجدید کا ایک بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔ جمہوری اداروں کا استحکام، آئینی بالادستی اور عوامی اعتماد ہی پاکستان کے روشن اور مستحکم مستقبل کی حقیقی ضمانت ہیں۔

میر سرفراز بگٹی نے بلوچستان صوبائی اسمبلی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے مزید کہا کہ صوبائی اسمبلی عوام کے مسائل کے حل، مؤثر قانون سازی اور شفاف حکمرانی کے فروغ میں اپنا کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومتِ بلوچستان اس عوامی اعتماد کو برقرار رکھنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتی رہے گی۔