بلوچستان: دو بڑے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 18 دہشتگرد ہلاک

 کوئٹہ/ضلع شیرانی – سکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر بلوچستان میں دو بڑے آپریشنز کرتے ہوئے کلعدم تنظیم فتنہ الخوارج کے اہم ٹھکانے نشانہ بنائے ہیں۔ ان کارروائیوں میں مجموعی طور پر 18 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا، جبکہ کلیئرنس آپریشن تاحال جاری ہے۔


🔹 غزانند پہاڑ، کوئٹہ کے مضافات

سکیورٹی فورسز نے مصدقہ انٹیلی جنس کی بنیاد پر کلعدم فتنہ الخوارج کے ایک تربیتی و جنگی ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔ کارروائی کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 10 دہشتگرد مارے گئے۔ یہ دہشتگرد شہر میں بڑے حملے کی منصوبہ بندی میں مصروف تھے۔


🔹 ضلع شیرانی آپریشن

دوسرا آپریشن ضلع شیرانی میں کیا گیا جہاں کلعدم فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کا گروہ چھپا ہوا تھا۔ کامیاب کارروائی میں 6 سے 8 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق یہ گروہ حالیہ مہینوں میں بلوچستان میں بدامنی اور عام شہریوں کو نشانہ بنانے میں ملوث تھا۔


🔺 مزید کلیئرنس جاری

دونوں آپریشنز کے بعد علاقے میں کلیئرنس کا عمل جاری ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ مزاحمت کو ختم کیا جا سکے۔ سکیورٹی فورسز نے واضح کیا ہے کہ بلوچستان کے امن و استحکام کو سبوتاژ کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔


سرکاری حکام کے مطابق دہشتگردوں کے خلاف یہ سلسلہ وار آپریشنز ریاست کی اس حکمت عملی کا حصہ ہیں جس کا مقصد عام شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور صوبے میں دیرپا امن قائم کرنا ہے۔